04 Jul 2024
(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 2 لاکھ 10 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئی ہیں جبکہ 61 ہزار 996 سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کی گئیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا، مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر ایف بی آر نے 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک کرنی ہیں۔