اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور ازبکستان کا کثیرالجہتی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف کے درمیان آستانہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں کثیرالجہتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خوشحال وسطی ایشیا اور بڑھتے ہوئے علاقائی روابط کیلئے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ترجیحی تجارتی اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو عملی جامہ پہنانے سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ازبکستان خطے کے ممالک کیلئے تجارت کی توسیع کے حوالے سے ایک ٹرانزٹ پوائنٹ ہے، دونوں رہنماؤں نے دستیاب مختلف آپشنز کی جانچ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی بات چیت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے