03 Jul 2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر کے ذریعے پاکستان کا مستقبل بہتر ہو گا۔
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ میں سے 15 کروڑ نوجوان ہیں، ہر سال 25 ہزار آئی ٹی کے گریجویٹ فری ہوتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فارغ ہونے والے گریجویٹس میں سے صرف 5 ہزار کو نوکری ملتی ہے، باہر کے ملکوں سے بات کرنا ہو گی کہ آپ کو کس فیلڈ میں لوگ درکار ہیں۔