اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہو گی: صدر مملکت

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہو گی، کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری سے خاندانوں کی خوشحالی، ملکی ترقی میں مدد ملے گی، پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص چھوٹے ڈیموں، بیراجوں اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات، قرضے فراہم کریں۔

وفد نے صدر مملکت کو پاکستان کی معیشت، بینکنگ انڈسٹری کی ترقی اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں بینک کے کردار بارے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے