اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

معطل ارکان کی بحالی تک قائمہ کمیٹیوں میں شریک نہیں ہوں گے، ملک احمد خان بھچر

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سڑک پر عوامی اسمبلی لگا لی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا میاں اعجاز شفیع کی زیرصدارت علامتی اجلاس ہوا، سنی اتحاد کونسل کے اراکین، فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈر بھی شریک ہوئے، فارم 45 کے مطابق جیت کے دعویدار پینتالیس ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی اسمبلی میں حلف اٹھایا، عوامی اسمبلی میں وزیراعلیٰ اور سپیکر کے خلاف اپوزیشن نے نعرے بازی بھی کی۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا یہ سچی اور اصلی اسمبلی ہے، سی ایم نے جس طرح ارکان اسمبلی کے ساتھ سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے، تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگائے گئے، بجٹ پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔

انہوں نے کہا احتجاج پر اپوزیشن کے گیارہ ارکان کی رکنیت ہی معطل کر دی گئی، وزیراعلیٰ سو ارکان کا سامنا نہیں کر سکتیں، 12 کروڑ عوام کا کیسے سامنا کریں گی۔

ٹکٹ ہولڈر نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ آج ہمارے فارم پینتالیس کے مطابق جیتنے والے ارکان نے حلف اٹھایا ہے۔

اجلاس میں متعدد قراردادوں کی بھی منظوری دی گئی، علامتی اسمبلی نے خواتین کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے کی قرارداد بھی پاس کی، ایجنڈا مکمل ہونے پر عوامی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے