اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت کا پاکستان سٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہورنیوز) سیکرٹری صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے 700 ایکڑ سندھ حکومت سٹیل ملز کو دینے کی پیشکش کی ہے، سندھ گورنمنٹ اب سٹیل ملز چلانے کیلئے نیا پلانٹ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں ہے، 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی، سٹیل ملز کی زمین میں سے ساڑھے چار ہزار ایکڑ سپیشل اکنامک زونز کو لیز پر دیا جائے گا۔

دوسری جانب چیف فنانشل آفیسر عارف شیخ نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کا سالانہ تنخواہوں کا حجم 3.1 ارب روپے ہے، گزشتہ دس برسوں میں سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 32 ارب روپے ادا کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں میں سٹیل ملز میں 7 ارب روپے کی گیس استعمال ہو چکی ہے، سیاسی بھرتیاں، ملازمین کو مستقل کرنا پاکستان سٹیل ملز کو لے ڈوبی۔حکام سٹیل ملز کے مطابق 2010 میں اس وقت کی حکومت نے 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، 2010 میں ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے سے لاگت میں 2 ارب کا اضافہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے