اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو گا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم تنظیم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے