اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں ،آپ سے ملاقات کرکے اچھا لگا، ہمیں مستقبل میں مزید تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں، ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے