اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز آٹا نرخوں بارے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر محکمہ فوڈ پر برہم

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےآٹا نرخوں بارے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر محکمہ فوڈ کے افسران سے اظہار ناراضی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، مریم نواز نے اجلاس میں منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے، محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ نرخ مارکیٹ کی قیمتوں سے مختلف تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نےآٹاکے نرخوں بارے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔

دوران اجلاس پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخوں کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ پرمٹ کے ساتھ آٹے کی نقل و حمل کی اجازت کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

مریم نواز نے محکمہ خوراک کی ری سٹرکچر نگ کی ہدایت  کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور محکمہ خوراک کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم  دے دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں،  محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی، کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے