(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے کہا ہے کہ کیا پتا میری شادی پر امبانیوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے اپنے ایک وی لاگ میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالا ت کے جوابات دیئے۔
ربیکا خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا جارہا ہے کہ کیا میں امبانی کی شادی کا ریکارڈ توڑوں گی تو کیا پتا میری شادی پر ایسا ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے سیکڑوں لوگوں نے پوچھا ہے کہ آپ نے منگنی کیوں کی، نکاح کیوں نہیں کیا ؟ تو انشا اللہ اب ہم نکاح ہی کریں گے مگر نکاح سے قبل اس قسم کی منگنی اور پرتعیش تقریب میری خواہش تھی، اسی لیے میری خواہش کو دیکھتے ہوئے گھر والے بھی مان گئے۔
شادی کی تاریخ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس آپ تیار رہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، ابھی میں شادی کی تاریخ نہیں بتاؤں گی ورنہ سارا مزہ کرکرا ہو جائے گا، شادی کی تقریبات بھی اچانک سے ہی شروع ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ جو تقریبات ہوں گی وہ شادی سے متعلق ہی ہوں گی اور بہت جَلد مداحوں کو سپرائز ملے گا۔