اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن،25روز میں10ہزار919 کلو بیگز ضبط

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے مطابق پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  25 روز کے دوران 10 ہزار 919  کلو پلاسٹک بیگز ضبط اور 24 ہزار 523 مقامات پر چھاپے مارے گئے، مجسٹریٹ  ماحولیات کی عدالت میں 5 چالان جمع کرائے گئے، ان چھاپوں کے دوران لاہور سے ایک ہزار 2 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا، اتوار کے روز بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ غیرقانونی پلاسٹک بیگز کی روک تھام سے سموگ اور فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، سب لوگ انفرادی و اجتماعی سطح پر پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینوفیکچررز  کے75مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز نہ بنانے ،قوانین پر عملدرآمد اور حکومت سے تعاون کرنے پر مشکور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے