اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا کرپٹ و سفارشی افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کرپٹ اور سفارش پر بھرتی ہونے والے سول افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں تعینات ہونے والے افسران اور دیگر سیاسی تعیناتیوں سے متعلق تحقیقات شروع کردیں، مبینہ کرپٹ اور سفارش پر تعینات ہونے والے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیدیا ہے، ایسے افسران جو مبینہ رشوت دے کر اور سیاسی پشت پناہی رکھنے کے باعث تعینات ہوئے ان کواہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں افسران کی تعیناتی چار رکنی حکومتی بورڈ کرے گا، بورڈ کی سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  ہوں گی، بورڈ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رائٹ مین فار رائٹ جاب فارمولے کے تحت میرٹ، قابلیت اور ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انٹرویو کے بعد تعیناتی کا فیصلہ ہوگا، پولیس اور سول انتظامی افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال سے متعلق بھی باقاعدہ طریقہ کار وضع کردیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے