اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی بغیرمداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست پر  بطور اعتراض سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے، عمران خان کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے اور اس کے بعد کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو فریق نہیں بنایا بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے، سابقہ جو عدالتی احکامات تھے وہ بھی ساتھ منسلک ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے