اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں  ہے۔ جس کی تمام شرائط مکمل کر لی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھر لی ہے۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا۔

جس کے بعد آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

قرض پروگرام کے معاہدے کے لیے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں۔ قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے