اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب ٹیچرز یونین کا آج سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیچرز یونین آج 3 جولائی کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی ،صدر پی ٹی یو کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے آج سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ صدر پی ٹی یو وحید مراد یوسفی نے محکمہ تعلیم کے مالی مسائل کو حل کرنے میں معاونت کی پیشکش کردی۔

وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ اساتذہ فروغ تعلیم کیلئے محکمے کی مالی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ صدر پی ٹی یو کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کیلئے 100 تو کیا کئی سو ارب بھی خرچ کرنے سے گریز نہ کیا جائے۔

وحید مراد یوسفی نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم خود کو پرائیویٹ لوگوں کے چنگل سے نکالیں،پرائیویٹ مافیا سرکاری سکولوں کی پراپرٹیز کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے