اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

03 Jul 2024
03 Jul 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہرِ لاہور کے افق پر آج بادلوں کا راج  رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، شہر میں آج وقفے وقفے سے بادل برسنے کے بھی امکانات ہیں۔

ذرائع محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشیں برسانے والا نیا نظام آج پاکستان میں انٹری دے گا،نئے نظام کے تحت آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف رواں دواں بارشیں برسانے والا یہ سسٹم اِس وقت بھارت میں بارشوں کا باعث بن رہا ہے، بارشوں کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی کیفیت ہے پاکستان پہنچنے کے بعد بارشیں برسانے والا نظام 7 مئی تک یہیں قیام کرے گا۔

ادھر مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر  ڈی جی  پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے سے آگاہی بارے پمفلٹ ،سٹریمرز اور بینرز لگانے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے کا اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے، عوامی سطح تک وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچائیں، ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کے انتظامات مکمل ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مراسلے میں ڈی سیز کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو آگاہ کریں حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح خیال رکھے گی، دریاؤں اور ندی نالوں سے ملحقہ دیہات میں آگاہی کےلئے مساجد سے اعلانات کروائے جائیں ۔

ترجمان  پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انتظامیہ کوممکنہ سیلاب کے حوالے سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اطلاعات دینے کی ہدایت کر دی ہے، مساجد میں اعلانات سے لوکل سطح تک عوام کو آگاہی ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرز کے ذریعے بھی آگاہی مہم چلانے جبکہ مقامی سطح پر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور عوام کو آگاہ رکھنے کی ہدایت  کردی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کی مسلسل تلقین کی جارہی ہے، عوام الناس جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے