اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمان قمر کس اداکار سے نفرت کرتے ہیں؟شوبز کی معروف شخصیت کا نام لے لیا

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت ہے تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں۔ پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنی پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقینا چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہئیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے