02 Jul 2024
(ویب ڈیسک) شاعر اور نغمہ نگار عبداللہ چلی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عبداللہ چلی کی نماز جنازہ میں گلوکار عارف لوہار ، خالد عباس ڈار، اداکار ریمبو، اچھی خان، پرویز رضا، آغا قیصر عباس، زیڈ اے ذلفی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ عبداللہ چلی کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا گیا۔عبداللہ چلی کو کریم بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہےکہ عبداللہ چلی کے مختلف گلوکاروں کے لیے لکھے گئے متعدد گانے مقبول ہوئے۔ ان کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور دیگر اہلخانہ شامل ہیں۔