اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مفاہمتی یادداشتوں پردستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے: وزیراعظم

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنیں گے، ہم تاجکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

تاجکستان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ہم ایک گھر سے دوسرے گھر آئے ہیں، تاجکستان میں ہر طرف ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، زراعت، صحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی حجم ہمارے قریبی تعلقات کا آئینہ دار نہیں، تجارتی حجم میں اضافے کے لئے ہمیں سالانہ بنیادوں پر اہداف کا تعین کرنا ہو گا، کراچی بندرگاہ سے براستہ افغانستان، تاجکستان کے لئے اشیا کی نقل و حمل ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ریل اور روڈ نیٹ ورک مربوط ہو، تاجکستان کے صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر تعمیری اور مفید بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان دہشت گردی سے متاثر ہیں، پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور کا طویل عرصے سے سامنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، 18-2017 میں ہم دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر خطے میں خوشحالی نہیں آ سکتی، توقع ہے کہ کاسا 1000 منصوبہ آئندہ سال مکمل ہو جائے گا جس سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے