اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

12 جولائی کا دھرنا تاریخی ہو گا: حافظ نعیم الرحمان

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 12 جولائی کا دھرنا تاریخی ہو گا، حکومت ریلیف دے ورنہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریز کے پارٹنر خاندان آج بھی نظر آتے ہیں، انگریز نے اپنی مرضی کا نظام یہاں قائم کیا، معاشرے میں ظلم ہو رہا ہے، وزیراعظم خود کہتے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنایا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ غلامی کی بھی انتہا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں، غریبوں کے سکول پہلے تباہ اب بیچے جا رہے ہیں، آٹا، چینی اور دالوں پر ٹیکس لگا کر وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی کم ہو گئی، بجلی، پٹرول کے بم عوام پر گرائے جا رہے ہیں، شہباز شریف صاحب! قوم کو ریلیف دو کہیں قوم بپھر نہ جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بجٹ نے قبر کھود دی ہے، ظلم، جبر کیخلاف آواز اٹھانی ہے، بارہ جولائی کو بجلی بلوں کو کم کرنے کے لئے دھرنا ہو گا، پی ڈی ایم ون، نگران حکومت، پی ڈی ایم ٹو ایک ہی تسلسل ہے، حکومت نے صنعتوں اور زراعت کو تباہ کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہ جولائی کو دھرنے میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے اٹھنے کا نہیں، فارم 47 والوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے