اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا، ملاقات کیلئے طلب

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لئے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کی توثیق کر دی۔

عمران خان نے کہا عمر ایوب اور شبلی فراز نے کٹھن وقت میں کام کیا، یہ 8 فروری کے ہیرو ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جمعرات کو عمر ایوب کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی بھی توثیق کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے