اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس بلانے اور وزیراعلیٰ کیخلاف احتجاج کا اعلان

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم کل پنجاب اسمبلی کے باہر اپنا اجلاس بلائیں گے۔

ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کریں گے، ہمارا اجلاس کل گیارہ بجے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی ایم پی اے پر ایف آئی آر کر دی اور کسی کے گھر میں پولیس بھجوا دی، ہمارے 11 ایم پی ایز کو معطل کر دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اصل بات رویوں کی ہے، آپ ایک طرف عوام دشمن بجٹ دے رہی ہیں، آپ اپنے سپیکر سے غصہ نکلوا رہی ہیں، اسمبلی میں اس سے بڑے بڑے احتجاج ہوئے ہیں، چودھری پرویز الہیٰ کے وقت آپ نے اسمبلی میں کرسیاں توڑ دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی تاریخ میں اپوزیشن چیمبر کو تالا نہیں لگا، ہم اسمبلی میں آپ کے اپوزیشن چیمبر یا گاڑیوں کیلئے نہیں آتے، محترمہ یہ جعلی مینڈیٹ آپ کو لے بیٹھے گا، آپ ہمارا سامنا نہیں کر پا رہیں تو 12 کروڑ عوام کا سامنا کیسے کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے