اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا مون سون بارشوں کے پیش نظر مؤثر اقدامات کا حکم

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں مون سون کے موسم میں کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، سیکرٹری ایل جی بورڈ رضوان نذیر اور پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز، چیف آفیسرز کی اجلاس میں شرکت ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں مون سون کے موسم کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحٰی والا جذبہ بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے، عیدالاضحٰی پر جس طرح صفائی انتظامات کو سراہا گیا وہ باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ خود بھی دورے کر رہی ہیں، میں بھی اضلاع کے دورے کروں گا۔

ذیشان رفیق نے کہا بارشوں کے آغاز میں ملنے والے سبق سے سیکھ کر اصلاح کی کوشش کریں، اضلاع میں دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے، جتنے وسائل ہیں اور افرادی قوت ہے وہ نکاسی آب کیلئے استعمال کریں، وزیراعلیٰ کو مون سون آپریشنز کی تمام صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کسی جگہ نالوں کی ڈی سلٹنگ نہیں ہوئی تو فوری طور پر صفائی کرائی جائے، حکومتی ہدایات پر بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی ہو گی، ڈپٹی کمشنرز مون سون ایمرجنسی کیمپوں کا قیام یقینی بنائیں۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد کا کہنا تھا تمام چیف آفیسرز کو مون سون پلان بھیجا جا چکا ہے، ڈرینز کی صفائی اور دیگر انتظامات کی تھرڈ پارٹی تصدیق کرا رہے ہیں، بارانی پانی کے نکاس میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے