اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کی مدت ختم ہوگئی، یکم جولائی سے بجٹ میں اعلان کردہ نئے ریلیف پیکج کا اطلاق نہ ہوسکا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر نئے پیکیج کیلئے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی، نئے پیکیج کے اطلاق تک موجودہ وزیر اعظم پیکیج جاری رکھا جائے گا۔یوٹیلیٹی حکام کا کہنا ہے وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی، آٹا، چاول، دالوں سمیت 5 بنیادی اشیا پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق بجٹ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیر اعظم اوررمضان پیکیج کیلئے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10 ارب روپے جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کیلئے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مالی سال 24-2023 کیلئے وزیر اعظم پیکیج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے