اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ان کے وکلا ایڈووکیٹ راجہ نبیل اور عاقل خان نے دائر کی تھی۔

درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے بات کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا، بچوں سے رابطہ کرنا میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے بات کرنا چاہتا ہوں، بیٹوں سے گفتگو کیلئے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے