اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیئے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کئے، جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے۔

سردار مظفر نے کہا کہ 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کئے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 5   جولائی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے