اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز،28 ہزار 393 ملزمان گرفتار

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب سامنے آرہے ہیں، ترجمان کے مطابق 6ماہ میں صوبہ بھر میں بجلی چوری کے 53 ہزار 918 مقدمات درج کئے گئے۔ تمام اضلاع سے بجلی چوری میں ملوث 28 ہزار 393 ملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔جبکہ بجلی چوری کے 32 ہزار 822 سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کر لئے گئے ۔

قومی خزانےکونقصان پہنچانے والے 3853 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کروائے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں16397 مقدمات درج کیے گئے  جبکہ 15835 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کیخلاف مہم میں معاونت فراہم کررہے ہیں ۔ ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے