(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
حال ہی میں اداکارہ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی کھل کر تعریف کی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عروہ حسین کا کہنا تھا کہ "خواتین کے تحفظ میں پنجاب کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پہلے 100 دنوں میں جو اقدامات اٹھائے وہ واقعی قابل تعریف ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ "مریم نواز کے ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمنز پولیس سٹیشنز، پبلک ٹرانسپورٹ، ویمن ہاسٹلز اور ای بسوں جیسے منصوبے خواتین کو بااختیار بنانے کی حقیقی عکاسی کرتے ہیں"۔
اداکارہ نے مریم نواز کو خدمت جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا کہ عظیم کام جاری رکھیں سی ایم صاحبہ!