اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دیں

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) محرم الحرام کےلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے جلوس ومجالس کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےتمام مجالس کیلئے 3سطح پرمشتمل سکیورٹی کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اورمجالس کیلئے ایک داخلی اورخارجی راستہ مختص کیا۔

تمام حساس مقامات پرواک تھروگیٹس کی تنصیب لازمی کی جائے،مجالس میں آنے والے ہرشہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سےلازمی چیک کیا جائے،مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے۔

لاؤڈ سپیکرصرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اور وقت کی پابندی لازمی ہو گی، نیاز،لنگراور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کرایا جائے، کار پارکنگ مجالس سےکم ازکم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے