(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں سپورٹس جرنلسٹس کے کام کے معیار کی تعریف کی ہے۔
ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں، نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹس کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے، سپورٹس جرنلسٹ اپنے تجزیوں اور رپورٹنگ کے ذریعے کھیلوں کی مثبت کوریج کرتے ہیں، سپورٹس جرنلسٹ نہ صرف تفریح بلکہ معلومات بھی مہیا کرتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار نہایت اہم ہے، خواتین کھلاڑیوں کے لئے پنجاب میں پہلی پنک گیمز کی کوریج کے لئے سپورٹس رپورٹرز نے مثبت کردار ادا کیا،توقع ہے سپورٹس جرنلسٹ عوام کی دلچسپی کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔