اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن قمر ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں، نعمان اعجاز کی پرانی ویڈیو وائرل

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کو ذہنی طور پر بیمار شخص قرار دے رہے ہیں۔

نعمان اعجاز کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جون 2021 کی ہے، جب انہوں نے اینکر مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

مذکورہ پروگرام میں نعمان اعجاز سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق رائے لی گئی تھی، جب ان سے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق رائے لی گئی تو انہوں نے ڈراما ساز کو ذہنی طور پر بیمار شخص قرار دیا۔

وائرل ہونے والے کلپ میں میزبان کے پوچھنے پر نعمان اعجاز نے مختصر بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر دراصل ذہنی طور پر بیمار شخص ہیں۔

نعمان اعجاز کی بات پر خاتون میزبان اور مبشر لقمان ہنس پڑے اور انہوں نے مسکراتے ہوئے نعمان اعجاز کی بات سے اتفاق کیا۔

اسی دوران بات کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ دراصل غلطی سے انہوں نے ہی خلیل الرحمٰن قمر کو دریافت کیا تھا اور ان سے یہ غلطی ہوگئی تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے کچھ مسائل اور پیچیدگیاں ہوتی ہیں اور خلیل الرحمٰن قمر کے بہت سارے مسائل ہیں، انہیں بہت ساری چیزوں سے اختلاف ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی شخصیت اتنی متنازع یا کمپلیکس کا شکار کیوں ہے؟ تو اس پر نعمان اعجاز نے مزید بات کرنے سے گریز کیا اور میزبان کو اشارتأ کہا کہ بس سمجھ جائیں، انہوں نے ڈراما ساز کو دریافت کرکے غلطی کرلی تھی۔

نعمان اعجاز کی مذکورہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں اداکار کے لیے ’گھٹیا‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ انہیں نعمان اعجاز سے نفرت ہے، وہ محبت کے قابل ہی نہیں، وہ ’گھٹیا‘ شخص اور اداکار ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے نعمان اعجاز کے لیے ’گھٹیا‘ لفظ استعمال کرنے پر ڈراما ساز کو تنقید کا بھی سامنا ہے اور متعدد شخصیات نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے