اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیب کے ہوتے ملک مفلوج رہے گا، ختم کر دیا جائے: شاہد خاقان عباسی

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب ہے ملک مفلوج رہے گا، آج بھی وقت ہے نیب کو ختم کر دیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کا نظام آپ کے سامنے ہے، عدالت میں مقدمات میں پیشرفت نہیں ہو رہی ، میں کہتا ہوں ہمارے خلاف جو الزامات ہیں آپ کیس چلائیں۔

’حکومت نے نیب کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آرڈیننس کے ذریعے سپورٹ کیا‘

انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی مقدمات بنائے کیلئے بنایا گیا ہے، کبھی نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کہتے تھے میں کیس نہیں بناتا عمران خان مجھ سے بنواتے تھے، نیب کے ہوتے ملک ترقی نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت نے وعدہ کیا تھا ہم نیب کو ختم کریں گے لیکن اس حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے نیب کو سپورٹ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے لوگوں نے کہا بجٹ ناکام ہے، چار ہزار ارب کے اضافی ٹیکس اس بجٹ میں نئی بات ہے جس کا بوجھ عوام پر پڑے گا، جو حکومت اپنی برآمدات پر ٹیکس لگانا شروع کر دے تو آج یہاں سے ایکسپورٹ کرنا ہی مشکل ہو جائے گا۔

’ملک کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو بند کر دیا جائے‘

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو بند کر دیا جائے، حکومت نے ٹیکس ادا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، حکومت کی آمدن پر عام آدمی ٹیکس دے، نئے انوکھے طریقوں سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، حکومت نے کوئی معاشی پالیسی نہیں بنائی۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ میری پریس کانفرنس پر کل بھی حکومت ناراض ہوئی ہے، عوام پر چار ہزار ارب کا بوجھ ڈال کر اپنے اخراجات 25 فیصد حکومت نے بڑھائے ہیں، عام آدمی کی آمدنی پر اضافی ٹیکس نافذ کر دیا گیا، پٹرول، ڈیزل، سگریٹ کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔

’ملک کیلئے جو بھی آپریشن ہوگا اس کی حمایت کریں گے‘

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں سٹیل ملز تمام ٹیکس دیتی ہے، ٹیکس کی غیر منصفانہ پالیسی کے باعث معاشی بدحالی ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ملک کیلئے جو بھی آپریشن ہوگا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن سوچنا یہ ہے ان آپریشن کی ضرورت کیوں پڑتی ہے، عوام پاکستان کے نام سے پارٹی بن رہی ہے آپ لوگوں کو جلد ہی دعوت دیں گے، ملک دشمنوں کے خلاف جو آپریشن ہوگا ہم حمایت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے