اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے: بلال یاسین

02 Jul 2024
02 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 730 فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی، آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافے، وزن اور معیار میں کمی پر ڈیلرز اور ملز کو 4 لاکھ سے زائد  جرمانے اور لائسنس معطل   کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ناقص صفائی، غیر معیاری سٹوریج اور نامکمل لیبلنگ پر بھی کارروائیاں کی گئیں، لاہور ڈویژن میں75، فیصل آباد میں 68 اور ساہیوال میں 55 مقامات چیک کیے گئے، راولپنڈی ڈویژن میں 72، سرگودھا میں 86 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

 صوبائی وزیر خوراک کے مطابق ملتان ڈویژن میں 75، ڈی جی خان میں 55 اور بہاولپور میں 69 پوائنٹس کو چیک کیا گیا، گجرات ڈویژن میں 89 جبکہ گوجرانوالہ میں 66 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

بلال یاسین کا کہنا تھا کہ متعدد شہروں میں گندم کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی مثبت عمل ہے،ہر شہر میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے وافر دستیاب ہیں، آٹے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور لائسنس معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ناجائز  منافع خوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے