اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر چائے پر خرچ کر دیئے، ادارہ شماریات

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالر خرچ کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستانیوں نے 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی، گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں ایک لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی۔

رواں سال مارچ کے مقابلے میں اپریل میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی، اپریل میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ مارچ میں 5 کروڑ 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے