اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اتحاد و اتفاق سے دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پر عزم ہیں:محسن نقوی

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اتحاد اور اتفاق سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے دونوں سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، شہید ایف سی اہلکار شہزاد اور شہید پولیس اہلکار اعجاز نے اپنی جان دے کر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا،دونوں کی لازوال قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے دونوں جوانوں کی بہادری پر ناز ہے، خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے جری افسروں و جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے