اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں مون سون کا آغاز، پی ڈی ایم اے کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

01 Jul 2024
01 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، رواں سال مون سون بارشیں 30 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں، دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں، تیسرے ہفتے میں بالائی و جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر جبکہ چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشیں ہو سکتی ہیں۔

مراسلے کے مطابق بالائی، وسطی اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہیں ، مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، شدید بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی  روشنی میں متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ڈی جی  پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے، ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں، باہمی تعاون اور قبل ازوقت انتظامات سے قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، عوام الناس سے درخواست ہے برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے