30 Jun 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور میاں محمد نوازشریف چھانگلہ گلی پہنچ گئے۔
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز گزشتہ دو روز سے مری کشمیر پوائنٹ میں اپنی رہائشگاہ پر قیام پذیر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور میاں محمد نوازشریف کی صدارت میں مری کی تعمیر وترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا تھا۔
اجلاس میں مری کی تعمیر وترقی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے تھے۔