اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہواجس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی، اجلاس میں مری کی ڈویلپمنٹ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ اور تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں مری  مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگز کو ہٹانے کا فیصلہ  اور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مری سمیت ہر شہر اور علاقے میں تاریخی عمارتوں کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے مری مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

دوران اجلاس مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم اور منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ  غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی، مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹس میں آر سی سی اور ٹف ٹائلیں لگائی جائیں گی، گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔

اجلاس میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے اور اولڈ راولپنڈی،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے   قدیمی عمارتوں کے اصل نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی ،ہر شہر میں تاریخ اور روایات کی مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے