اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف کے اصولوں کی محافظ ہے: مریم نواز

30 Jun 2024
30 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد، معاشرے میں انصاف اور مساوات کے اصولوں کی محافظ ہے۔

پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پارلیمانی نظام شفافیت، جوابدہی اور حکمرانی میں عوام کی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص اور ادارہ پارلیمانی اداروں کو مضبوط بنانے کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرے، قومی اور صوبائی ایوانوں کے ارکان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کی اقدار کو برقرار رکھنے کی کاوشیں کرنے والے پارلیمنٹیرینز قابل تحسین ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے، پارلیمانی جمہوریت شہریوں کی فعال شرکت سے فروغ پاتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جمہوریت کی قوت پارلیمانی اداروں کی مضبوطی میں ہے، پنجاب اسمبلی میں پارلیمنٹری ڈویلپمنٹ یونٹ اور ریسرچ سنٹر قائم کیا گیا ہے، پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ جمہوری اصولوں کے مطابق ارکان اسمبلی کی معاونت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے