اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

28 Jun 2024
28 Jun 2024

(لاہور نیوز) نیپرا نے بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختار نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے بتایا کہ بجلی کی کھپت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 5 فیصد کمی ہوئی ہے، پیشگی منگوانے سے درآمدی ایل این جی سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی کے طویل مدتی معاہدوں پر نظرثانی کرنے پر کام جاری ہے، درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے سے بجلی سستی پیدا ہوتی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ مئی اور جون میں گیس کمپنیوں کا لائن پیک بہت بڑھ گیا تھا، کیا گیس کمپنیوں نے گیس کھپت بڑھانے کی درخواست کی، اس کی وضاحت کر دیں؟ ممبر نیپرا خیبرپختونخوا نے کہا کہ صارفین نے جو لوڈشیڈنگ برداشت کی اس سے تو کم ازکم نجات مل جاتی، اب تو 10 فیصد سے کم نقصان والے فیڈرز پر بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوران سماعت بجلی صارف نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں، یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔

اس موقع پر سوال کیا گیا کہ سی پی پی اے نے عالمی مارکیٹ میں کتنے مقدمات ہارے ہیں؟ عام آدمی پر کتنا بوجھ پڑا؟ جس پر سی پی پی اے حکام نے جواب دیا کہ آپ سی ای او سی پی پی اے کو خط لکھیں آپ کو جواب ملے گا، سی پی پی اے نے کچھ کیسز جیتے، کچھ ہارے ہیں، صارفین پر صرف بوجھ نہیں پڑا، انہیں فائدہ بھی ہوا ہے۔

بعدازاں نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جولائی کے بلز میں ہوگا جبکہ من وعن اضافے کی صورت میں عوام پر سیلز ٹیکس سمیت 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے