(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی اصل وجہ سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی تھے۔
پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ تم کھیلتے ہوئے اچانک نکل کر ہٹ مار دیتے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر اس کا کہنا تھا کہ جب میں کریز پر جاتا ہوں تو ہزاروں لوگ مجھے دیکھ کر شور مچانا شروع کردیتے ہیں تو مجھ سے کنٹرول نہیں ہوتا اور میں نہ چاہتے ہوئے بھی تیز شاٹس کھیلتا ہوں۔
انضمام کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں شاہد آفریدی کو کھیلنے کا سینس نہیں لیکن جب سٹیڈیم میں بیٹھے 25ہزار لوگ ایک ساتھ شور مچانا شروع کردیں تو کھلاڑی بھی اپنی پلاننگ بھول جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی چیز اب افغانستان ٹیم کے ساتھ بھی ہوگی کیونکہ افغان شائقین کرکٹ اب ان سے توقعات وابستہ کرلیں گے کہ ان کی ٹیم میچ جیت جائے گی جس سے ان پر پریشر بڑھے گا۔