اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز، افغانستان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

27 Jun 2024
27 Jun 2024

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔ 2021 ہی کے ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔

مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے