26 Jun 2024
(ویب ڈیسک)انگلش کرکٹ ایونٹ دی ہنڈرڈ کے لیے سکواڈز کو حتمی شکل دے دی گئی، پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم ٹرینٹ راکٹس کا حصہ ہوں گے۔
اسامہ میر مانچسٹر اوریجنلز کی جرسی زیب تن کریں گے، زمبابوین ٹی 20 کپتان سکندر رضا بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں، حارث رؤف ویلش کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، نسیم شاہ برمنگھم فیونکس کا حصہ بنے ہیں۔