25 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو شدید مالی مشکلات کے باعث تیل کی درآمد خطرے میں پڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ 810 ارب روپے تک پہنچ گیا،پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے فوری طور پر 80 ارب روپے مانگ لیے۔پی ایس او کو کاروبار کرنے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے،پی ایس او نے وزارت خزانہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او نے سوئی ناردرن گیس کمپنی سے پانچ سو ارب روپے وصول کرنے ہیں،پی ایس اونے بجلی کی پیداواری کمپنیوں سے 150 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔حبکو اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے پی ایس او کے 27 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔