اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک ڈان،80 فیصد دکانیں بند

25 Jun 2024
25 Jun 2024

(ویب ڈیسک)شہر میں ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 80 فیصد دکانیں بند کروادی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 234 روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی بلیک میں 320 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق قدرتی گیس کی بندش کے باعث ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوا، ایل پی جی نہ ملنے کے باعث گھریلو صارفین، رکشہ ڈرائیور اور ہوٹل مالکان پریشان ہیں۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی دکانوں کے لیے جلد از جلد ضابطہ اخلاق بنائے، دکانیں غیر قانونی ہیں تو انہیں قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے تاکہ غریب دکاندار عزت سے کاروبار کر سکیں۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ غیر معیاری سلنڈرز موت کا سامان ہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،دکانداروں کے لیے ایس او پیز بنائے جائیں، لوگ سستی گیس کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں، کریک ڈاؤن کے ڈر سے کاروبار بند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے