25 Jun 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آج کاروباری کا منفی رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ میں 291 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 940 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔