25 Jun 2024
(لاہورنیوز) چترال کے علاقہ شندور میں 28 جون سے شروع ہونے والا پولو فیسٹیول خراب موسم کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
دنیا کے بلند ترین مقام شندور پولو گراؤنڈ پرہونیوالا پولو فیسٹیول 28 سے 30 جون تک شیڈول تھا اور اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل تھیں۔شندور میں دو روز قبل غیر متوقع برف باری اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشین گوئی کے بعد شندور پولو فیسٹیول ملتوی کیاگیاہے۔
محکمہ ثقافت،سیاحت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول موسم کی خراب صورت حال کے باعث ملتوی کیا گیا۔