24 Jun 2024
(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست کے بعد افغان کرکٹر کی بس میں ڈانس کر کے جیت کی خوشی منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کےمطابق خوشی سے سرشار افغان کرکٹرز گراونڈ سے ہوٹل واپسی پر اپنی بس میں بھی ڈانس کرتے رہے، ان کے کوچ ڈیوائن براوو ہیں ،جنھوں نے چیمپئن نامی گیت گایا تھا۔افغان ٹیم کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہی ہے۔ اس سے قبل کینگروز کے خلاف شاندار فتح کے بعد بھی افغان کرکٹرز نے گراونڈ میں بھرپور جشن منایا تھا۔واضح رہے کہ پہلی بار افغان ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا ہے۔