اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

24 Jun 2024
24 Jun 2024

(ذیشان یوسفزئی) شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 95 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 565 میگاواٹ ہے، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو

ادھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا، لیسکو کا عملہ جون میں ریکوری کرنے میں مصروف ہے جبکہ صارفین خوار ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر جل رہے ہیں اور ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بحالی نہیں ہوتی۔

شدید گرمی میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے زائد ہے اور این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 100 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے