اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 285.00 زندہ مرغی
  • 413.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.57 قیمت فروخت : 910.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242700 دس گرام : 208100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222473 دس گرام : 190757
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3051 دس گرام : 2619
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گندم اور آٹے کے بعد چاولوں کی قیمت میں بھی کمی آنے لگی

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(لاہور نیوز) گندم اور آٹے کے بعد چاول بھی سستے ہونے لگے، دو ماہ میں چاول کے نرخوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی آ گئی۔

چاول کے نرخوں میں کمی  کا رجحان جاری ہے، چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث شہر کی مختلف دکانوں پر چاول کی سیل کے بورڈ لگ گئے، مختلف اقسام کے چاول 50 سے  60 روپے فی کلو تک سستے ہو چکے ہیں۔

مارکیٹ میں سپر کائنات چاول 60 روپے کمی سے 280 روپے فی  کلو  فروخت ہو رہے ہیں، سپر باسمتی چاول 50 روپے سستے ہونے کے بعد 210 روپے فی  کلو پر آگئے، سپر کرنل چاول 50 روپے کمی سے 270 روپے فی کلو مل رہے ہیں ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے چاول کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گزشتہ سیزن میں چاول کی بہتر فصل سے مارکیٹ سے مصنوعی مہنگائی ختم ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے تک  مارکیٹ میں چاول کے نرخ موجودہ سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے